ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو کارتک آریان نے کہا ہے کہ فلم شہزادہ کا معاوضہ واپس کرنے کا فیصلہ فلم کا کوپروڈیوسر بننے کے بعد کیا۔بالی ووڈ ہیرو کارتک آریان نے اپنی نئی فلم شہزادے سے پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھا نے حالیہ انٹرویو میں اداکاری کا معاوضہ واپس کرنے کی وجہ بتا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے اداکاری کا معاوضہ واپس کرنے کا فیصلہ فلم کا کوپروڈیوسر بننے کے بعد کیا ہے۔کارتک آریان کے مطابق ان کی فلم بحران سے گزر رہی ہے، فلم شہزادہ کو زیادہ نقصان سے بچانے کیلئے میں نے اداکاری کا معاوضہ واپس کرتے کرکے کوپروڈیوسر بننے کا فیصلہ کیا۔