اداکارہ حمائمہ ملک

فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ “سینما انڈسٹری کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گی۔ اداکارہ حمائمہ ملک

لاہور(ویب ڈیسک) 13 اکتوبر کا بے تابی سے انتظار ہے فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” نیکسٹ لیول فلم ہے جو سینما انڈسٹری کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گی.

معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے حال ہی میں اپنے انٹرویو میں کہا کہ تاریخ ساز فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” کے ڈائریکٹر بلال لاشاری پروڈیوسر عمارہ حکمت کی جانب سے فلم شامل تمام اداکاروں کی تربیت دینے کا طریقہ بلکل مختلف تھا ان کے کریکٹرز میں حقیقی رنگ دینے کیلئے بھر پور محنت کی گئی میی اپنی بات کروں تو مجھے لگتا دارو کا کردار میرے لئےہی بنا ہے “دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” میی ایک بے خوف ملکہ کی طرح نظر آؤں گی جو کسی سے نہیں ڈرتی زندگی کی ہر مشکل کا سامنا کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت نے میرے کردار کو مزید موثر بنانے کیلئے میرے لئے کپڑے جوتے جیولری ملبوسات فیشن ڈیزائنر زارا شاہ جہاں سے ڈیزائن کروائے میک اپ کے لئے ماہم آبرو کی خدمات حاصل کی گئی ج
 اداکارہ حمائمہ ملک
بکہ تمام فنکاروں کی فائٹنگ تربیت کیلئے خصوصی انسٹرکٹر کی خدمات لی گئی میی نے اپنے ایکشن سین خود عکسبند کروائے تلوار چاقو گھوڑ سواری کرنا سیکھا ایک پر موقع ایکشن کوریگرافر نے عمارہ سے پوچھا حمائمہ ڈانسر ہے جبکہ فائٹنگ تیز ایکشن سینز میی فواد اور حمزہ سے اچھے موو کر رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ دارو کے کردار کے لیے اپنا وزن بڑھایا پنجابی زبان سیکھی ہدایتکار بلال لاشاری نے میری رہنمائی کی میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے میرے کردار کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نیکسٹ لیول فلم ہے جو انڈسٹری میں گیم چینجر ثابت ہو گی.فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت انجوائے کیا اداکارہ ماہرہ خان فواد خان حمزہ علی عباسی گوہر رشید شفقت چیمہ نیئر اعجاز سمیت تمام ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا خوشگوار تجربہ رہا۔