سائرہ نسیم 175

فلم انڈسٹری کے لوگ الگ الگ سمت میں چلنے کی بجائے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں ‘سائرہ نسیم

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ دلی خواہش اوردعاہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری جلددوبارہ عروج حاصل کرے اور اس سے وابستہ تمام لوگ خوشحال اور آسودہ ہوں ، گائیکی میری زندگی کالازمی جزو ہے اور جب تک میری سانسیں ہیں میں گاتی رہوں گی ۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ جب تک کوئی کام آپ کا جنون نہیں بنتا تب تک آپ کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ۔

جب آپ کسی شعبے کوانتہائی لگن اورمحنت سے اپنے کئی سال دیں تو اس سے محبت ہو جاتی ہے ۔ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی کہ موسیقی کو خود سے الگ کروںبلکہ یہ میرے لئے سانسیں ہیں ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ خدارا فلم انڈسٹری کے لوگ الگ الگ سمت میں چلنے کی بجائے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور اس کی بہتری کے لئے سوچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں