حیدر سلطان

فلم انڈسٹری کودوبارہ پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے کردار ادا کرنے والوں کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائیگا’ حیدر سلطان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کودوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے کردار ادا کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہرے حروف میںلکھا جائے گا۔ ایک انٹرویو میں حیدر سلطان نے کہاکہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے شب و روز کوششیں جاری ہیں اور قوی امید ہے کہ آئندہ تین سے چار سالوں میں فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح فلم انڈسٹری کو برباد کیا گیا اسی طرح ٹی وی ڈرامے کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جارہا ہے ،پی ٹی وی کا ڈرامہ تباہ ہو گیاہے ،لاہور میں ڈرامہ ختم ہو گیاہے اور لوگ اب یہاں سے کراچی منتقل ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جو لوگ کام کی تلاش میںلاہور سے کراچی جارہے ہیں انہیں ہرگز قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا کیونکہ انہوںنے تو اپنے بچوں کا رزق کمانا ہے ۔