فلم انڈسٹری میں شبنم، شمیم آراء اور بابرہ شریف کے خلا کو پر نہیں کیا جا سکا ‘ احمد سفیان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)اداکار و ماڈل احمد سفیان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اداکارہ شبنم، شمیم آراء اور بابرہ شریف کے بعد ایسی کوئی اداکارہ سامنے نہیں آئی جو ان لیجنڈ کا خلا پر کر سکے ۔ایک انٹر ویو میں احمد سفیان نے کہا کہ مذکورہ اداکارائوں نے اپنے دور میں بے پناہ کام کیا اور درجنوں سپر ہٹ فلمیں ان کے کریڈٹ پر ہیں ۔

خاص طور پر 80اور90کی دہائی میں پاکستان کی فلم انڈسٹری کو عروج حاصل تھا اور فنکاروں کے پاس وقت نہیں ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کا عروج واپس لانے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے ، فلموں میں سرمایہ کاری کے لئے ایک فنڈ قائم کیا جائے اور مشترکہ فلمسازی کے رجحان کو فروغ دیا جائے ۔