لاہور(رپورٹنگ آن لائن )ناموراداکار ریشم نے کہا ہے کہ مجھے فلم انڈسٹری میں سید نور ہی لے کر آئے اور سچی وجہ پوچھیںتو میں فلم انڈسٹری چھوڑی بھی انہی کی وجہ سے ہے کیونکہ وہ صائمہ کو سپورٹ کرتے تھے،کچھ پنجابی فلموں میں کام کرنا غلطی تھی لیکن انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے ۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں ریشم نے کہاکہ میں فلم انڈسٹری میں ہدایتکار سید نور کا لگایا ہوا پودا ہوں،میں نے اپنے جن بڑوں کے ساتھ کام کیا ہے میں ان کی آج بھی عزت کرتی ہوں، سید نور کی شکر گزارہوں وہ مجھے فلم انڈسٹری میں لائے لیکن آج میں یہ سچ بتانا چاہتی ہوںکہ میں نے فلم انڈسٹری چھوڑی بھی انہی کی وجہ سے ہے ۔
سید نور صائمہ کو زیادہ سپورٹ کرتے تھے،وہ کریکٹرلکھے جاتے جوصائمہ کو سوٹ کرتے تھے۔ انہوںنے کہا کہ اب جس طرح کی فلمیں آگئی ہیں وہ میرا مزاج نہیں ہے ،کسی بھی پراجیکٹ میں اداکار کیلئے اداکاری کا مارجن ہونا چاہیے ۔