محمود عباس 39

فلسطین کے دفاع میں سعودی دوٹوک موقف گراں قدر ہے، محمود عباس

غزہ ( رپورٹنگ آن لائن)فلسطینی صدر محمود عباس نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اس موقف کو نہایت گراں قدر قرار دیا ہے جس کی انھوں نے گزشتہ روز واشنگٹن کے وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران دوبارہ توثیق کی۔

عباس نے سعودی عرب کے جرات مندانہ اور واضح موقف کو سراہا، جو ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع میں ثابت قدمی، استقامت اور مستقل مزاجی کی علامت رہا ہے۔ یہ فلسطینی قانونی و قومی حق کے تحفظ کے لیے سعودی عزم کو مضبوطی سے ظاہر کرتا ہے۔اس کے ساتھ ہی صدر محمود عباس نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کی ان کوششوں کی تعریف کی جن کا مقصد دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ اس لیے کہ یہی حل منصفانہ امن کے قیام کا بنیادی راستہ ہے.

جو فلسطینی عوام کے مستقبل، ان کے تاریخی حقوق اور مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی ریاست اپنی مکمل ہم آہنگی، قریبی رابطے اور مسلسل مشاورت کو سعودی عرب کے ساتھ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ مشرقی بیت المقدس کو دار الحکومت بنا کر فلسطینی ریاست کے قیام کے ہدف کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں