میڈرڈ(رپورٹنگ آن لائن)سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نیکہا ہے کہ انہیں وولٹا آ سپانہ سائیکل ریس کے دوران فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں پر فخرہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق یہ مظاہرے غزہ میں تباہ کن جنگ کے باعث اسرائیلی ٹیم کے خلاف ہو رہے ہیں۔ ان مظاہروں نے سائیکلنگ کی اس عالمی سطح کی تین بڑی ریسوں میں سے ایک کے کئی مراحل میں خلل ڈالا ہے، اور اس بات پر سوالات اٹھا دیے ہیں کہ آیا 21 دن کی یہ ریس مکمل بھی ہو سکے گی یا نہیں۔
احتجاجی سرگرمیوں کے باعث کئی مراحل کو مختصر کرنا پڑا اور بعض اوقات مظاہرین کے اچانک ٹریک پر آ جانے سے حادثات بھی پیش آئے، جس پر کھلاڑیوں کی حفاظت اور سپین کی بین الاقوامی ساکھ پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔









