مارکو روبیو

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے مسائل بڑھ جائیں گے، امریکا

کیوٹو (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا نے تمام ممالک کو بتا دیا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے مسائل بڑھ جائیں گے۔

مارکو روبیو نے ایکواڈور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو کہا آپ لوگوں کی فلسطین کو تسلیم کرنے والی باتیں غلط اور غیر حقیقی ہیں۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ان ممالک کو بتایا اگر ایسا کریں گے تو بڑے مسائل پیدا ہوں گے، ردعمل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح غزہ میں جنگ بندی حاصل کرنا مزید مشکل ہو جائے گا، ایسا کرنے سے غزہ میں جاری کارروائیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔