اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےپوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوپ فرانسس کے انتقال کا سن کر دلی افسوس ہوا۔
انہوں نے آنجہانی پوپ کے بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوپ فرانسس نے انسانیت ، رواداری اور محبت کا پیغام عام کیا۔
پوپ فرانسس کا انتقال نہ صرف مسیحی برادری بلکہ دنیا بھر میں امن اور مکالمے کی قدر کرنے والوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔پوپ فرانسس کی امن اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ کے لئےخدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
پوپ فرانسس نے انسانیت، رواداری اور محبت کا پیغام عام کیا۔فلسطین پر پوپ کے اصولی موقف کو عالم اسلام میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کیتھولک مسیحی برادری سے تعزیت کا اظہار کیا۔