نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)فلسطین پر اسرائیل کے بے رحمانہ حملوں اور 200 سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس (کل)20 مئی کو ہوگا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکون بوزکیر نے اجلاس کی طلبی کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق اجلاس عرب گروپ اور اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل ممبر کی درخواست پر طلب کیا گیا ۔
واضح رہے کہ غزہ کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس گزشتہ روز بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا اور کوئی ٹھوس ردعمل سامنے نہ آ سکا تھا۔چینی وزیرخارجہ کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا نے فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کا اعلامیہ رکوادیا۔