پیرس (رپورٹنگ آن لائن )فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے جمعے کو کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں انسانی صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لیے مناسب عمل نہ کرے تو یورپی ممالک کو اس کے خلاف اپنا اجتماعی مقف سخت کرنا چاہیے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ جیسا کہ غزہ میں بھوک کے بڑھتے ہوئے بحران پر اسرائیل پر بین الاقوامی دبا بڑھا ہے تو میکرون نے کہا، اگلے چند گھنٹوں اور دنوں میں کارروائی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شرائط کے ساتھ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نہ صرف ایک اخلاقی فرض بلکہ ایک سیاسی ضرورت ہے۔