انتھونی البانیز

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا امن کی جانب اہم پیش رفت ہے، آسٹریلوی وزیرِاعظم

کینبرا(رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی جانب سے ریاستِ فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنا مشرقِ وسطی میں دیرپا امن کے قیام کی جانب ایک عملی اور مثبت قدم ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے انٹرویو میں کہاکہ دو ریاستی حل کا تصور 1948 سے آسٹریلوی سیاست میں دو جماعتی اتفاقِ رائے کا حصہ رہا ہیاور یہ اس وقت کی بات ہے جب ریاستِ اسرائیل قائم ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا ایک مثبت قدم ہے، جو اس دیرینہ تنازع کے پرامن حل کی طرف بڑھتا ہوا راستہ دکھاتا ہے۔ ہمارا وژن یہی ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی عوام امن اور سلامتی کے ساتھ رہیں اور دونوں قوموں کی خوشحالی کو فروغ ملے۔