خالد بن بندر

فلسطینی انخلا کے بغیر غزہ میں ریویراکا خیر مقدم کیا جائے گا،سعودی عرب

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے ایک اہم سفارت کار نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں ‘ ریویرا ‘ قائم کرنے کے منصوبے کے بارے میں کہا ہے کہ سعودی عرب کو امریکہ کے اس منصوبے پر اعتراض نہیں ہے مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ فلسطینی آبادی کو غزہ سے نہ نکالا جائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے لیے سعودی سفیر خالد بن بندر نے کہا کہ میری حکومت کا موقف ہے کہ ‘ غزہ میں ‘ریویرا’ بنانے کا خیر مقدم کرے گا، بلکہ میرا خیال ہے یہ زبردست بات ہو گی ۔اس کے ساتھ ہی سعودی سفیر نے کہا کہ لیکن یہ غزہ سے فلسطینیوں کی کسی دوسری جگہ منتقلی کے بغیر بنایا جائے۔

ہمیں فلسطینیوں کی کسی بھی ملک بشمول سعودی عرب منتقلی کے ساتھ ریویراقبول نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ آپ جانتے ہیں کہ فلسطین کی سرزمین فلسطینیوں کی ہے۔ یہ ان کا علاقہ ہے ۔ اس لیے یہ ان کا حق ہے کہ انہیں وہاں رہنے دیا جائے۔ تاہم اسے ہم خوش آمدید کہتے ہیں کہ امریکہ غزہ میں صورت حال کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔