مقبوضہ بیت المقدس(رپورٹنگ آن لائن )فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورس نے بھی مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینیوں کو اپنے نشانے پر لے لیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا،فلسطینی اتھارٹی نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ اپنی گاڑیوں کی تلاش میں تھی ۔ اس دوران رات ساڑھے نوبجے کے قریب جب اس کے سیکیورٹی اہلکار جنین پناہ گزین کیمپ کے ارد گرد تعینات کیے گئے۔یہ علاقہ فلسطینی مزاحمت کاروں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی سیکیورٹی فورس نے اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور سارے راستے بند کرد یا۔بتایا گیا ہے اس علاقے کے فلسطینیوں نے اتھارٹی کی دو گاڑیوں کو اپنے پاس بند کر لیا تھا۔