احمد الشرع

فلسطینیوں کو بے دخل کرنا سنگین جرم ہوگا، احمد الشرع

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ کی پٹی کو خریدنے اور اس کی ملکیت حاصل کرنے کے ساتھ فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے کے منصوبے پر شام کے عبوری صدر نے اپنا رد عمل جاری کیا ۔

عرب ٹی وی کے مطابق احمد الشرع نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کا منصوبہ ایک بڑا جرم ہے جو ایسا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت فلسطینیوں کو ان کے وطن سے نہیں نکال سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے لیے فلسطینیوں کو اپنی سرزمین چھوڑنے کی مہم کی قیادت کرنا دانشمندی نہیں ہے”۔