کینیڈا 105

فلسطینیوں پر تشدد، کینیڈا نے 4 اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں لگا دیں

ٹورنٹو(رپورٹنگ آن لائن)کینیڈا نے فلسطینیوں پر تشدد کے خلاف 4 اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں لگا دیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کا کینیڈین وزارت خارجہ کے حوالے سے کہنا تھا کہ پابندیوں کا اطلاق انتہا پسند 4 اسرائیلی آبادکاروں پر ہوگا۔

کینیڈین وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں فلسطینی شہریوں، ان کی املاک کے خلاف پرتشدد کارروائیوں پر لگائی گئی ہیں۔
٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں