اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) جے یوآئی(ف)کے ترجمان اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمان کے نوازشریف کو وطن واپس آنے کے مشورے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یوآئی(ف)اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کوواپس آنےکامشورہ نہیں دیا، نوازشریف کووطن واپسی کامشورہ فضل الرحمان نہیں انکے معالج دیں گے۔
ترجمان جے یوآئی(ف)کا کہنا تھا کہ مختلف ٹی وی چینلزپرچلنے والی خبریں بے بنیادہیں، جے یوآئی سمجھتی ہے، نواز شریف بیمار ہیں،انہیں علاج کی ضرورت ہے، نوازشریف کی طبیعت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔