فضا علی 63

فضا علی کا سابق شوہر کی دوسری شادی پر نیک تمناں کا اظہار، بیٹی کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے سابق شوہر فواد فاروق کی دوسری شادی پر ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔

فضا علی نے بیٹی فرال کی ویڈیو اس کے والد کے ساتھ شیئر کی اور طویل کیپشن لکھا۔کیپشن میں اداکارہ نے کہا زندگی ہمیشہ سیدھی نہیں ہوتی، کبھی کبھی وہ ہمیں ایسے موڑ پر لے آتی ہے جہاں شور نہیں صبر بولتا ہے۔انہوں نے لکھاآج میری بیٹی فرال اپنی معصوم مسکراہٹ کے ساتھ اس کے بابا کی زندگی کے نئے سفر کی تیاری کو ریکارڈ کررہی ہے،

اس لمحے نے مجھے پھر یاد دلایا کہ رشتے بدل سکتے ہیں لیکن عزت، محبت کبھی ختم نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا ہر کہانی کا انجام لڑائی نہیں ہوتا، دل سے دعا ہے فواد فاروق کی زندگی کا یہ سفر خوشی، سمجھداری اور سکون سے بھرا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں