پیرس (ر پورٹنگ آن لائن)گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ فریچ اوپن میں سربیہ کے نواک جوکووچ اور اسپین کے رافیل نڈال نے اپنے اپنے میچز جیت کر ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا پیرس میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں نمبر ون سیڈڈ کھلاڑی سربیہ کے نواک جوکووچ نے امریکا کے سینڈگرن کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر اگلے رائونڈمیں جگہ بنالی۔
اگلے مرحلے میں جوکووچ کا مقابلہ یوروگوئے کے پیبلو کیواس سے ہوگا جنہوں نے فرانس کے لوکاس پاولی کو چھ ،تین ،چھ ایک اور چھ تین سے شکست دیکر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔اسپین کے رافیل نڈال نے بھی آسٹریلیا کے ایلکس پاپگرائن کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ایونٹ کے دورے راو?نڈ میں جگہ بنالی۔









