فریال 41

فریال گوہر سے طلاق پر آج بھی افسوس ہے،جمال شاہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے نامور اداکار، گلوکار، مصور اور مجسمہ ساز جمال شاہ نے کہاہے کہ فریال گوہر سے شادی ختم ہونے کا پچھتاوا آج بھی ہے۔ایک انٹرویو میںانہوں نے اپنی طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس معاملے پر آج بھی افسوس ہے۔اداکار نے کہا کہ میری پہلی شادی کو عوام اور قریبی حلقوں نے بہت پسند کیا تھا اور لوگوں کو ہماری جوڑی بھی بے حد پسند تھی،

اس لیے طلاق کی خبر سب کیلئے مایوس کن ثابت ہوئی۔جمال شاہ نے کہا کہ فریال گوہر مضبوط شخصیت کی مالک تھیں جبکہ میرا اپنا مزاج خاصا جذباتی اور غیر متوازن تھا، اسی وجہ سے ہم دونوں کا رشتہ زیادہ دیر چل نہ چل سکا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ وقت میری زندگی کا ایک مشکل دور تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں