فریال تالپور

فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت غیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)الیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی کی رہنما رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔

پیر کو فریال تالپور کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت فل بنچ نہ ہونے کے باعث بغیر کسی کاروائی ملتوی کر دی،تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے اثاثے چھپانے پر فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔