پیرس (رپورٹنگ آن لائن)اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 24گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ جرمنی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اور قازقستان کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ببلک ٹاپ 8 رائونڈ میں ہار کر مردوں کیسنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مینز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8 رائونڈ میچ میں اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے قازقستان کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ببلک کو سٹریٹ سیٹس میں 1ـ6، 5ـ7 اور 0ـ6سے شکست دی اور سیمی فائنل رائونڈ میں جگہ پکی کرلی ،جہاں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 24گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ سے ہوگا۔
مینز سنگلز ٹاپ 8 رائونڈ کے ایک اور میچ میں سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 24گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف کو 6ـ4، 3ـ6، 2ـ6 اور 4ـ6سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔فاتح نوویک جوکووچ کو اب اپنا 25 واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کے لئے مزید دو فتوحات کی ضرورت ہے۔