شوبز سرگرمیوں

فرزانہ تھیم نے تین سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شوبز سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ فرزانہ تھیم نے تین سال کے وقفے کے بعد دوبارہ سے شوبز سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ۔فرزانہ تھیم نے تین سال قبل اچانک شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی تاہم اب انہوں نے دوبارہ سے شوبز سر گرمیاں کا آغاز کردیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ فرزانہ تھیم کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل ”ایک درد اور سہی ”میں مرکزی کردار ادا کریں گی اور اس ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ رواں ماہ میں ہی شروع کر دی جائے گی ۔