لاہور کے مسائل

فردوس عاشق اعوان کا معاونِ خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)فردوس عاشق اعوان نے معاونِ خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور شروع کردیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ فردوس عاشق اعوان نے استعفے سے متعلق وزیراعظم عمران خان سے بھی گفتگو کی۔

وزیراعظم کے جواب پرفردوس عاشق اعوان کے استعفے سے متعلق حتمی کوئی فیصلہ ہوگا۔فردوس عاشق پی پی38 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی مؤثر کمپین کیلئے استعفیٰ دے رہی ہیں۔