لاہور(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فردوس باجی پاکستانیوں پرغربت اورمہنگائی والے جن مسلط ہیں،خوشحالی صرف عمران خان کے اردگردبیٹھے لوگوں کی جیبوں پرآرہی ہے۔
اتوار کو وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان کے رد عمل میں عظمی بخاری نے کہاکہ نوازشریف کے دورمیں ڈالر90روپے،پٹرول70اور بجلی کایونٹ8روپے کاتھا،آج ڈالرکاریٹ 160روپے،لیٹرپٹرول109روپےاوربجلی کایونٹ 14روپےکاہے۔