فرخ حبیب

فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر، کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا ہے۔ فرخ حبیب کل جمعرات کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔

فرخ حبیب تحریک انصاف کے سینئر رہنماں میں شمار ہوتے ہیں، اور میڈیا پر اپنی جماعت کی نمائندگی کرتے نظر آتے ہیں، وہ پی ٹی آئی کی طلبہ تنظیم انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن (آئی ایس ایف)کے صدر بھی رہے ہیں، جب کہ 2018 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔