فراڈ کیس 243

فراڈ کیس، ن لیگی رہنما چوہدری سرفراز افضل گرفتار

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن ) فراڈ کیس میں ن لیگی رہنما چوہدری سرفراز افضل کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے فراڈ کیس میں چوہدری سرفراز افضل کو گرفتار کر لیا، اینٹی کرپشن کی کارروائی کے دوران سابق ن لیگی ایم پی اے کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی۔

گرفتاری کے بعد چوہدری افضل کی طبیعت خراب ہو گئی، طبیعت خرابی کی شکایت پر ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، علاج کرنے والے ڈاکٹر نے بھی چوہدری سرفراز پر 10 لاکھ روپے فراڈ کا الزام لگا دیا۔

اینٹی کرپشن نے آر ڈی اے افسران سمیت چوہدری سرفراز پر مقدمہ درج کر لیا، چوہدری سرفراز پر ہاسنگ سوسائٹی کے نام ہر عوام کو دھوکا دینے کا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں