فرانس

فرانسیسی وزیرخارجہ کی امریکہ کی جانب سے آئی سی سی کے سینئرعہدیدار پر پابندیوں کی مذمت

پیرس(ر پورٹنگ آن لائن)فرانس کے وزیرخارجہ جین یویس لی ڈریان نے کہاہے کہ فرانس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت

(آئی سی سی)کے استغاثہ اور ان کے دفتر کے ایک رکن کیخلاف امریکہ کی جانب سے معاشی پابندیاں عائد کرنے کی مذمت کی

ہے۔جین یویس لی ڈریان نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہاہے کہ2ستمبر کو اعلان کئے گئے اقدامات عدالت پر شدید

حملے کے مترادف ہیں اور معاہدہ روم پر دستخط کرنے والی ریاستوں کے ساتھ ساتھ یہ کثہرالجہتی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ایک امتحان

ہے۔فرانسیسی وزیرخارجہ نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی کے عہدیداروں کیخلاف قابل سزا اقدامات

واپس لئے جائیں۔امریکیوں کیخلاف جنگی جرائم کی تحقیقات جاری رکھنے پر امریکہ نے بدھ کے روز آئی سی سی کی استغاثہ فاٹو بین

سوڈا اوران کے دفتر کے ایک سینئر عہدیدار پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پابندیوں میں ان کے امریکی

قانون کے مطابق امریکہ میں موجود اثاثے منجمد کردیئے گئے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فرانس نے امریکہ سے مطالبہ کیاہے

کہ اعلان کی گئی پابندیاں واپس لی جائیں۔