پیرس(ر پورٹنگ آن لائن)فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون جمعرات کو ایک ایسے وقت پیرس سے لبنان کیدارالحکومت بیروت
جانے کے لئے روانہ ہوئے جب عالمی رہنما بڑے دھماکوں سے تباہ حال شہر کے ساتھ اپنے تعاون کا اظہار کررہے ہیں ،
یہ بات مقامی میڈیا نے رپورٹ کی ہے ۔ایلسے محل کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ میکرون اپنے دورے کے موقع پر
لبنان کے صدر میچل عون اور وزیراعظم حسن دیاب کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔فرانس تین جہاز بیروت بھجوانے کی
تیاری کررہا ہے جس میں سرچ اور ریسکیو اہلکار اور طبی آلات اس شہر بھجوائے جائیں گے جہاں ان 2دھماکو ں نے شہر کو ہلا کر
رکھ دیا ہے جس میں 135افراد ہلاک اور 5 ہزار دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ اس تباہی نے دنیا بھر سے ہمدردی
اور امداد کو اپنی جانب راغب کیا جبکہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے بھجوائی گئی امداد لبنان پہنچ رہی ہے ۔