اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فخر ہے ،
کورونا بحران میں میری ٹیم نے ملک کو درست سمت میں رکھا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر بلوم برگ کا ایک مضمون شیئر کیا جس کے مطابق یورپی ممالک یعنی جرمنی،
اٹلی، فرانس، پرتگال وغیرہ میں مستقبل میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور کیا جارہا ہے۔
مضمون کو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اختیارکرنے والوں میں
میری ٹیم سرفہرست ہیخ مجھے فخر ہے ،کہ کورونا سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں وطنِ عزیزکو پیہم
درست سمت میں رکھنے کیلئے یہ تدبیر میرے کام آئی۔
انہوںنے کہاکہ آج سے اگر ہم ایس او پیز کا لحاظ رکھتے ہیں تو بحران کی سنگینی سے بخوبی نجات پالیں گے انشاء اللہ۔