شہباز شریف

فخر کی بات ہے کہ تمام ادارے آئین کو رہنما اصول کے طور پر مانتے ہیں ‘ وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نو منتخب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر ہے، آج ادارے آئین کو رہنما اصول کے طور پر مانتے ہیں‘پاکستان کے عوام کو اقتدار کی پرامن منتقلی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں‘ہماری توجہ زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر ہے‘ ہم مل کر پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹس میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام کو اقتدار کی پرامن منتقلی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ یہ فخر کی بات ہے کہ آج ہمارے تمام ادارے آئین کو رہنما اصول کے طور پر مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اسٹاک مارکیٹ اور کرنسی کا مضبوط ہو کوئی اشارہ ہے تو ہمارا اہداف کی طرف سفر شروع ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دوسرے ممالک کے ساتھ باہمی احترام، مساوات اور امن کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری توجہ تمام پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر ہے، جس میں بلند افراط زر سے نمٹنا اور جمود کا شکار معیشت کو شروع کرنا ہے۔ ہم مل کر پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔