فخر زمان 54

فخر زمان نے ٹی 20کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں پرخاموشی توڑدی

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

ایک بیان میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ورلڈکپ کے بعد ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اب ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔فخر زمان کا کہنا تھا کہ میں ٹی 20 کرکٹ اچھے انداز میں ختم کرنا چاہتا ہوں۔

خیال رہےکہ 35 سالہ فخر زمان پاکستان کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک نمایاں کھلاڑی رہے ہیں۔ انہوں نے 120 میچز میں 132.51 کے عمدہ اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 2 ہزار 494 رنز بنائے ہیں، جن میں 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

انہوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور وہ مسلسل 11ویں سیزن میں ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں