فخر زمان 22

فخر زمان نے اپنی فٹنس سے متعلق تبصروں پر خاموشی توڑ دی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)قومی بیٹر فخر زمان نے اپنی فٹنس پر خاموشی توڑ دی۔سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس پر سابق کرکٹر عبدالرئوف کے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں 50 اوور کی کرکٹ کیلئے 100 فیصد فٹ نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے عاقب جاوید کی بات بالکل ٹھیک تھی۔فخر زمان نے کہا کہ میں 15 مارچ کو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شریک ہوا۔واضح رہے کہ سابق کرکٹر عبدالرئوف نے فخر زمان کی فیلڈنگ کی تصویر لگا کر سلیکشن کمیٹی کے بیان پر سوال اٹھایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں