شلپا شیٹھی 145

فحش فلمیں کیس، شلپا شیٹھی بھی ریڈار پر، جائیداد سے متعلق پوچھ گچھ

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد اداکارہ شلپا شیٹھی بھی فحش فلموں سے متعلق کیس میں ریڈار پر آگئیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی سے بھی اس کیس میں پوچھ گچھ ہوئی ہے۔

راجستھان رائل کے شریک مالک کے خلاف جہاں ایک جانب تحقیقات جاری ہے، وہیں اب ان کی اہلیہ شلپا شیٹھی بھی تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی نے اس معاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا اور اب ان کے خلاف کرائم برانچ کی جانب سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

کرائم برانچ یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا شلپا شیٹھی پہلے سے اس پورے معاملے کے بارے میں جانتی تھیں یا نہیں جس کا الزام ان کے شوہر پر ہے۔

اس کے علاوہ شلپا شیٹی سے ان کی جائیداد اور ان کے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی گئیں جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ یہ جائیداد اور پیسہ ان کے پاس کہاں سے آیا ہے یا پھر شلپا بھی اس پورے کام میں ملوث رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں