شازیہ مری

شازیہ مری کی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

جاری بیان میں شازیہ مری نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ فتن الخوارج کی سرکوبی کیلئے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کا عزم قابل تعریف ہے۔

ترجمان پیپلزپارٹی نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دہشتگردوں کا حملہ گھناؤنا عمل ہے، انسان دشمن عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم ایسی مذموم کارروائیوں کو مسترد کرتی اور اپنی فورسز کے ساتھ ہے۔

شازیہ مری نے کہاکہ شہدا کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پوری قوم کی دعائیں ہماری فورسز کے ساتھ ہیں۔