اسلام آباد(رپورٹںگ آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی معاملے کو الجھا رہے ہیں اور انہیں پتا ہے ویڈیوز میں ان کے اپنے لوگ موجود ہیں۔
ایک انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ سب کچھ ان لوگوں نے خود کرایا ہے، جب ٹرائل ہوگا تب پتا چلے گا ثبوت کس قدر اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی یہیں ہیں اور بانی پی ٹی آئی بھی یہیں ہے، فتنہ فساد کا پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کریں گے، یہ آدمی ریاست کے خلاف کھڑا ہے، ملک میں فتنہ فساد پھیلانا چاہتا ہے۔
رنا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ 2011 سے اب تک اس کی سیاست اینٹی اسٹیٹ سیاست رہی ہے، ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ادارے ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہناتھاکہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں۔
 
                     
		 
				 
				 
				 
				 
				