شہبازاکمل جندران۔۔۔
ڈائیریکٹر انفورسمنٹ اینڈ آڈٹ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اٹک کے علاقہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی محکمے کی جعلی چیم پوسٹ پکڑ لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب رضوان اکرم شیروانی کی خفیہ معلومات پر ڈائیریکٹر انفورسمنٹ اینڈ آڈٹ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پنجاب ثوبیہ مالک نےمحمد عاکف اور تبسم رفیق پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ فتح جنگ ضلع اٹک کے گاوں گگن کے علاقے میں چھاپہ مارتے ہوئے جی ٹی روڈ پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی غیر قانونی چیک پوسٹ پکڑلی۔
چیک پوسٹ، محکمے کے سابق ای ٹی او مشتاق شاہ اور ایکسائز انسپکٹر ارشد اقبال نے پرائیویٹ افراد کے ہمراہ قائم کررکھی تھی۔اور ایک خاتوں کو بھی ساتھ رکھا ہوا تھا جو مسافروں کا سامان وغیرہ چیک کرتی تھی۔
ثوبیہ مالک کی سربراہی میں ٹیم نے موقع پر موجود افراد اور گاڑیوں کی تصاویر بھی لیں اور ڈائیریکٹر جنرل کو رپورٹ کردی۔
جس پر ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب رضوان اکرم شیروانی نے فوری طورپر قائمقام ای ٹی او ایکسائز اٹک الطاف پرویز اور انسپکٹر ایکسائز اٹک ارشد اقبال کو معطل کرتے ہوئے ڈائیریکٹر ایکسائز راولپنڈی تنویر عباس گوندل سے وضاحت طلب کر لی ہے