کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)کامیڈین اداکار احمد علی بٹ نے اچانک پاکستان سپر لیگ سے دستبرداری کا اعلان کرنے اور پی سی بی پر الزامات لگانے والے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر سے فانوس اور کمرے کا بل لینے کا مشورہ دے دیا۔اداکار نے انسٹاگرام پر جیمز فالکنر کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ان پر کڑی تنقید بھی کی۔
احمد علی بٹ نے اپنی اسٹوری میں کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ پی سی بی غیر پیشہ ورانہ شخص کے بقیہ واجبات ادا نہیں کرے گا۔اداکار نے اپنی اسٹوری میں مشورہ دیا کہ باقی فانوس اور کمرے کا بل جیمز فالکنر کے کریڈٹ کارڈ پر چارج کیا جائے۔احمد بٹ نے اپنی اسٹوری میں جیمز فالکنر پر تنقید کرتے ہوئے ان کے لیے بدتمیز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔