پشاور(رپورٹنگ آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ فالز فلیگ آپریشن کی آڑمیں نریندرمودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہاکہ جو بھی فالز فلیگ آپریشن پر اعتراض کرتا ہے، اسے نشان عبرت بنایا جاتا ہے، جمہوریت کے دعویدارملک میں آزادی اظہار رائے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی پامالیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، فالز فلیگ آپریشن کے دفاع میں نریندر مودی فسطائیت پر اْتر آیا ہے.
مودی نے آر ایس ایس کے نظریے کے پرچارمیں پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہاکہ کوئی بھی فالز فلیگ آپریشن کو حقیقت ماننے کیلئے تیار نہیں، فالز فلیگ ڈرامے کی ناکامی پر نریندر مودی حواس باختہ ہو چکے ہیں۔