لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فاشسٹ مودی نے کشمیریوں کا جینامحال کردیاہے،بھارتی فوج کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہی ہے،کشمیری نہ جھکنے والے ہیں نہ بکنے والے ہیں،کشمیری ہرحال میں حصول آزادی تک جنگ جاری رکھیں گے،قوم آزادی کی اس جدوجہد میں شانہ بشانہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیری بھارتی یوم آزادی کویوم سیاہ کے طورپرمناکر دنیاکویہ باورکروارہے ہیں کہ بھارت نے کشمیرپرناجائزقبضہ کررکھا ہے۔فاشسٹ مودی نے کشمیریوں کا جینامحال کردیاہے۔بھارتی فوج کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہی ہے۔پیلٹ گنز،خواتین کی عصمت دری سمیت نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کردی گئی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی سفیربن کر بھارتی مکروہ عزائم اورمودی کا بھیانک چہرہ دنیاکے سامنے افشاں کررہے ہیں۔کشمیری نہ جھکنے والے ہیں نہ بکنے والے ہیں،کشمیری ہرحال میں حصول آزادی تک جنگ جاری رکھیں گے۔قوم آزادی کی اس جدوجہد میں شانہ بشانہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔