لاہور (رپورٹنگ آن لائن) فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔
پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈی پنڈیز نے بھی نسیم شاہ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
فرنچائز انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری ہوئی تھی، جس کے بعد وہ تاحکم ثانی ٹیم کی دستیابی سے باہر ہو گئے ہیں۔
ٹیم حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹاف ان کی صحتیابی اور ری ہیب کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ فٹنس کلیئرنس ملنے کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کر سکیں گے۔
انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ نسیم شاہ کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے اور انہیں بھرپور سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔









