دبئی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔حارث رف نے ایشیا کپ کے فائنل میں کیریئر کے 41 ویں میچ میں سری لنکا کے خلاف 50 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔حارث رف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 50 وکٹیں لینے والے دسویں پاکستانی بولر ہیں جبکہ وہ 50 وکٹوں تک پہنچنے والے مشترکہ چوتھے تیز ترین پاکستانی ہیں۔
عمر گل نے 36، سعید اجمل نے 37، حسن علی نے 38 میچز میں 50 وکٹیں مکمل کی تھیں۔ اس کے علاوہ محمد عامر اور شاداب خان نے 41 ، 41 میچز میں 50 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا جبکہ شاہد آفریدی، محمد حفیظ، عماد وسیم اور سہیل تنویر بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 50 وکٹیں لے چکے ہیں۔