مانچسٹر ( ر پورٹنگ آن لائن)قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ با ؤ لر نسیم شاہ کو انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے
دوران نیا نام مل گیا۔با ؤ لنگ کے دوران اچھی لائن و لینتھ، ردھم ، رفتار اورسابق آسٹریلین فاسٹ باؤ لر ڈینس
سللی کے ایکشن ے مشابہت کے باعث ساتھی کھلاڑی 17 سالہ پیسر کو ‘‘للی شاہ’’ پکارنے لگے جس پر
شائقین نے بھی خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے
شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 277 رنز کا
ہدف دیا تھا .جو میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔