حارث رؤف

فاسٹ باؤلر حارث رؤف کادوسرا ٹیسٹ بھی منفی آگیا، انگلینڈ کیلئے سفر کے اہل ہوگئے

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)فاسٹ باؤلر حارث رؤف کادوسرا ٹیسٹ بھی منفی آگیا، انگلینڈ کیلئے سفر کے اہل ہوگئے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق پی سی بی تصدیق کرتا ہے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا بدھ کو لیا گیا.

دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آیاہے۔ گذشتہ تین روز میں 2 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے پرفاسٹ باؤلر حارث رؤف انگلینڈ

کے لیے سفر کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔حارث رؤف رواں ہفتے کے آخر میں انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات مقررہ وقت پر جاری کردی جائیں گی۔