فارن فنڈنگ کیس 254

فارن فنڈنگ کیس کی براہ راست کوریج ،پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کا چیلنج قبول کرلیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے فارن فنڈنگ کیس کی براہ راست کوریج کا وزیراعظم کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کی براہ راست کوریج کیلئے تیار ہیں،تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نےفارن فنڈنگ کیس کی براہ کوریج کاوزیراعظم کاچیلنج قبول کرلیا،

ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے جوچیلنج دیااب اس پرقائم رہیں یوٹرن نہ لیں،فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کی براہ راست کوریج کیلئے تیار ہیں،پی پی ترجمان نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ روزانہ کیس کی سماعت کرے اور کرپشن کے تمام ریفرنسزکی بھی براہ راست کوریج کی جائے جبکہ نیب تحویل میں اپوزیشن قائدین کی انکوائریز اور احتساب عدالتوں میں مقدمات کی سماعت لائیونشرکی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں