غیر ملکی ڈراموں

غیر ملکی ڈراموں ،اداکاروں پر بھی ٹیکس لگانے کی تجویز،شوبز حلقوں کا فلموں پربھی ٹیکسز بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے ضمنی مالیاتی بل میں غیر ملکی ڈراموں اور اداکاروں پر بھاری ٹیکسز کی تجویز دی گئی ہے منی بجٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ غیر ملکی ڈراموں کی ایک قسط پر 10 لاکھ روپے کا ٹیکس نافذ کیا جائے۔اس کے علاوہ ایک قسط پر مشتمل غیر ملکی ڈرامے پر 30 لاکھ روپے کا ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔

منی بجٹ میں غیر ملکی اداکار کی ایڈورٹائزنگ پر پانچ لاکھ روپے فی سیکنڈ ایڈوانس ٹیکس لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔دوسری جانب شوبز حلقوں کی اکثریت نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی فلموں پر بھی پہلے سے عائد ٹیکسز میں مزید اضافہ کیا جانا چاہیے کیونکہ سینما مالکان مقامی کی بجائے باہر کی فلموں کی نمائش کو ترجیح دیتے ہیں ۔