ماؤ ننگ

غیر ملکی دوستوں کے لئے “چین کا دورہ زیادہ آسان اور پر کشش ہے ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کے روزرسمی پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے ویزا فری ٹرانزٹ میں شامل ممالک کی تعداد 55 تک بڑھانے اور اس کے اثرات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ویزا درخواست کے طریقہ کار کو آسان بنا رہا ہے اور “ون اسٹاپ” امیگریشن اور خریداری پر ٹیکس ریفنڈ کی خدمات کو لاگو کیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی دوستوں کا “چائنا ٹور” اب زیادہ آسان اور پر کشش ہے ۔ ڈی کپلنگ اور تنگ نظری پر مبنی پالیسیاں چین کا انتخاب نہیں ہیں ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم عملی اقدامات کے ساتھ اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دیتے رہیں گے، تمام ممالک کے ساتھ مواقعوں کا اشتراک کریں گے اور ایک بہتر مستقبل  تخلیق کریں گے ۔