بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) سال 2025 ایک غیر معمولی سال تھا۔ چین کے صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے پورے ملک کے عوام کو متحد کیا اور مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف کو کامیابی سے مکمل کیا۔
چین نے چینی خصوصیات کے حامل جدیدیت کے نئے سفر پر ثابت قدمی سے قدم اٹھائے اورایک بڑے بحری جہاز کی طرح لہروں کو پار کرتے ہوئے مستقبل کی طرف سفر کر رہا ہے۔
یکم جنوری 2026 کو چائنا میڈیا گروپ نے دو اقساط پر مشتمل ایک خصوصی پروگرام” نشر کیا جس کا عنوان تھا “غیر معمولی قیادت : 2025 میں صدر شی جن پھنگ کی حکومتی حکمت عملی کا احوال”۔









