رپورٹنگ آن لائن۔
ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن سی محمد آصف نے بسوں کو لوہے کے سنگل نہ مارنے پر ایم آر اے فائیو لاہور طاہرہ جاوید چٹھہ اور ایم آر اے تھری لاہور منظر خالد سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔
حالانکہ موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965، بسوں یا چھوٹی بڑی گاڑیوں کو سنگل مارنے۔ سڑک پر تالا لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔
لیکن اس کے باوجود ڈائیریکٹر ایکسائز لاہور محمد آصف ماتحت افسروں اور سٹاف کو قانون ہاتھ قانون میں لینے اور ٹرانسپورٹرز سے فزیکلی لڑنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
ڈائریکٹر مذکور نے دونوں افسروں سے وضاحت طلب کی ہے کہ انہوں نے سنگل مار مہم شروع کرنے کی بجائے لبرٹی چوک میں روڈ چیکنگ کو ترجیح کیوں اور کیسے دی۔